27 جون، 2023، 7:04 PM

قطر کا ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے آمادگی کا اعلان

قطر کا ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے آمادگی کا اعلان

آیت اللہ رئیسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں امیر قطر نے کہا کہ ہم اقتصادی تعاون کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ فون پر بات چیت ہوئی جس میں صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور قطر اپنے قریبی خیالات کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

 اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ قطر کے ساتھ تعلقات کی سطح کو بڑھانے اور تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا ہے اور وہ دوطرفہ تعلقات کو علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی سطح پر ممکن حد تک مضبوط کرنے کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ 

 در این اثناء قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پیش رفت لانے کے لئے ہونے والی گفتگو اور مشاورت کو دیکھتے ہوئے ہم مستقبل قریب میں اقتصادی تعاون کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام کے لیے تیار ہیں۔

News ID 1917453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha